Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا نے کریمنل لاء بلوچستان ترمیمی آرڈننس 2021جاری کر دیا

گورنر کی طرف سے اجراء کے بعد آرڈیننس صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا

کوئٹہ(جابر شاہ) گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا نے کریمنل لاء بلوچستان ترمیمی آرڈننس 2021جاری کر دیاہے ۔
گورنر کی طرف سے اجراء کے بعد آرڈیننس صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا ہے ۔
آرڈننس کے اجرا کا مقصد عوام الناس کی روز مرہ زندگی ۔ آمد ورفت اور آزادانہ نقل و حمل میں رکاٹ پیدا کرنے کے کسی بھی عمل کو روکنا ہے۔
آرڈیننس کے تحت گلی ،سڑک یا ہائی وے پر ریلی ،جلوس اور دھرنا نکالنا ممنوع قراردیا گیا ہے ۔ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سے چھ ماہ سزا ۔ دس ہزار روپے جرمانے کی سزا دی جا سکے گی ۔
آرڈننس کے تحت سڑکوں پر ریلی جلوس نکالنے اور دھرنا دینے والوں کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا۔ سیشن کورٹ اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا دینے کے مجاز ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.