Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لاہور پولیس کا فوری ایکشن، 13سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالا ملزم شامو گرفتار

ملزم نے چند روز قبل سکول سے آتے ہوئے سنسان گلی میں طالبہ کو ہراساں کیا تھا

لاہور(زمل خان) لاہور پولیس کا فوری ایکشن، تھانہ مصری شاہ میں13سالہ لڑکی نشا خان کو ہراساں کرنیوالا ملزم فرحان علی عرف شامو گرفتارکرلیا گیا ۔
ملزم نے چند روز قبل سکول سے آتے ہوئے سنسان گلی میں طالبہ کو ہراساں کیا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی۔ سکول کے روٹ پر لگے کیمروں کو چیک کیا گیا اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق 113گھروں کو چیک کیا۔ اسی طرح 15سے30سال کی عمر کے 189لڑکوں شامل تفتیش کیا گیاہے ۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے سنسان گلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.