Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تھانیدار کی طرف سے دوران تفتیش خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف

تھانہ کوٹ ادو سٹی میں اے ایس آئی تفتیش کےلئے مدعیہ خاتون کے گھر گیا

مظفرگڑھ (حسن رضا) تھانیدار کی طرف سے دوران تفتیش خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے ۔
تھانہ کوٹ ادو سٹی میں اے ایس آئی تفتیش کےلئے مدعیہ خاتون کے گھر گیا۔ جہاں ملزم نے اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
مظفر گڑھ پولیس کے مطابق تھانہ کوٹ ادو پولیس نے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت  مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اے ایس آئی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اے ایس آئی کو محکمانہ طور پر معطل کرکے کلوز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی کیخلاف جس دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
جرم ثابت ہونے کے بعد ان دفعات کے تحت ملزم کو عمر قید یا سزائے موت کی سزا ہو سکتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.