Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وہاڑی کے بنک ہیکرز کے نشانے پر۔ مقامی تاجر کے اکاؤنٹ سے چھ لاکھ روپے ہیک کرلیے گئے

ہیکرز نے تمام رقم 5منٹس کے دوران وقفے وقفے سے نکالی

وہاڑی (میاں اسلم) ضلع وہاڑی کے بنک ہیکرز کے نشانے پر۔ مقامی تاجر کے اکاؤنٹ سے چھ لاکھ روپے ہیک کرلیے گئے۔
ہیکرز نے تمام رقم 5منٹس کے دوران وقفے وقفے سے نکالی۔
متاثرہ تاجر نے ڈی پی او وہاڑی سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
وہاڑی کے بنک ہیکرز کے نشانے پر، مقامی تاجر کے اکانٹ سے چھ لاکھ روپے ہیک کرلیے گئے۔ ہیکرز نے تمام رقم 5منٹس کے دوران وقفے وقفے سے نکالی۔ واقعہ کارخانہ بازار کے نجی بینک میں پیش آیا ۔
متاثرہ تاجر نے الزام عائد کیاہے کہ رقم ہیک کرنے میں مبینہ طور پر بنک کا عملہ بھی ملوث ہے۔ تاجر نے نجی بنک کے عملہ کیخلاف تحریری درخواست دیدی ہے ۔
ڈی پی او وہاڑی سے ملزمان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.