Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قصور کی تحصیل چونیاں میں ریسکیو ٹیم نے کوے کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم کردی

چونیاں میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کو بھی ریسکیو کی سہولت میسر آنے لگی ۔

چونیاں(میاں عدیل اشرف) قصور کی تحصیل چونیاں میں ریسکیو ٹیم نے کوے کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم کردی۔
چونیاں میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کو بھی ریسکیو کی سہولت میسر آنے لگی ۔
ریسکیو اہلکاروں نے ڈور میں پھنسے کوے کو ریسکیو کر کے اس کی جان بچائی، مرہم پٹی کی اورآزاد کر دیا۔
چونیاں ریسکیو کنٹرول روم ہیلپ لائن نمبر1122پر کال موصول ہوئی ۔ چونیاں کارڈیک سنٹر کے پاس ایک کوا پتنگ کی ڈور میں پھنسا ہوا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے انسانیت کی خاطر بروقت موقع پر پہنچ گئی ۔
ریسکیو ٹیم نے پندرہ منٹ کا آپریشن کر کے پتنگ کی ڈور میں پھنسے کوے کو بازیاب کروا لیا۔ متاثرہ کوا ڈور پھرنے سے کافی زخمی ہو گیا تھا ۔ کوے کو مرہم پٹی کرنے کے بعد آزاد کر دیا۔
ریسکیو 1122پنجاب کا واحد ادارہ ہے ۔ جوبغیر رشوت لیے براہ راست انسانی جانوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ہر سال لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اب تو انسانوں کے ساتھ ساتھ حیوانوں کی زندگیاں بھی بچانے لگے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.