Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کنزیومر کورٹ منڈی بہاؤالدین کا فیصلہ معطل، ڈی سی اور اے سی کی تین ماہ قید کی سزا ختم

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کنزیومر کورٹ منڈی بہاؤالدین کا فیصلہ معطل کردیا۔ منڈی بہاالدین کے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کی تین ماہ قید کی سزا کا حکم معطل کردیا۔
ہائیکورٹ نے کنزیومر کورٹ منڈی بہاالدین کی جانب سے ڈی سی اور اے سی کی تین ماہ قید کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی اپیل منظور کرلی۔ کنزیومر کورٹ کے جج را عبدالجبار کا ڈی سی اور اے سی منڈی بہاالدین کو تین ماہ قید کی سزا کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

اپیل کنندگان نے موقف اختیار کیا تھا کہ کنزیومر کورٹ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے۔ عدالت سزا کے خلاف اپیل منظور کر کے سزا کالعدم قرار دے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی کورٹ کے پاس اختیار نہیں ہے۔ وہ نوٹس لے لیتی ہے تو اپیل کنندگان اگلے فورم پر جا سکتے ہیں ۔ یہ اس کا بہتر طریقہ ہوتا ہے۔ آپ دائرہ اختیار کو اگلے فورم پر چیلنج کر لیتے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ جج بھی آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے کا پابند ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کنزیومر کورٹ کے جج نے ڈی سی اور اے سی منڈی بہاؤالدین کو تین تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.