Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد میں کل منگل کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل منگل کو تمام تعلیمی ادارے احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت تعلیمی اداروں کومیونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ۔
اپنے مطالبات منوانے کیلئے فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کل منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے ۔
چیئرمین فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ۔ حکومت نے آرڈننس کے ذریعے تمام تعلیمی اداروں کو بلدیاتی ادارے کے میئر کے ماتحت کر دیا ہے۔
اندیشہ ہے کہ ملازمین کی سول گورنمنٹ کا اسٹیٹس ختم کردیا جائے گا ۔ ادارے پرائیویٹ ہو سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں سیاسی دخل اندازی کا خدشہ ہے۔
کل سے بچوں کو نہیں پڑھائیں گے، اساتذہ و غیر تدریسی عملہ اداروں میں احتجاج کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.