Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

معروف کامیڈین اور سٹیج اداکار نعیم ٹوٹا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے

نعیم ٹوٹا نے پوٹھوہاری ڈراموں ، ٹیلی فلموں، سٹیج اور اے وی ٹی چینلز کے مختلف پراجیکٹس میں کام کیا

راولپنڈی( شوبز ڈیسک) معروف کامیڈین اور سٹیج اداکار نعیم ٹوٹا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پوٹھوہاری ڈراموں. سٹیج اور اے وی ٹی چینلز بالخصوص کے ٹو ٹیلی ویژن کے بہت سے ڈراموں میں.  اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے نعیم ٹوٹا اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ۔
نعیم ٹوٹا گزشتہ کئی روز سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ تاہم گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
نعیم ٹو ٹا کو آج دوپہر 2 بجے دھمیال کیمپ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔
نعیم ٹوٹا کی نماز جنازہ میں سٹیج اداکاروں سمیت رشتہ داروں ، سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.