Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مظفر گڑھ میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگئے

بارات میں شال ایک کار تیز رفتاری کی وجہ سے سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی

مظفرگڑھ(حسن رضا) مظفر گڑھ میں افسوسناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگئے ۔ افسوسناک حادثہ ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔
بارات میں شال ایک کار تیز رفتاری کی وجہ سے سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں کار اور ٹرک کے درمیان حادثہ جھنگ روڈ پر مراد آباد کے قریب پیش آیا ۔ حادثے میں بارات میں شامل کار اور ٹرک آپس میں ٹکراگئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں باراتیوں کی کار میں سوار 4افراد جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 15سے 35سال کے درمیان ہیں۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار بارات کے ساتھ رنگپور سے شاہ جمال کی جانب جارہی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.