Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملاکنڈ سخاکوٹ کے شھید سماجی کارکن محمد زادہ آگرہ کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کو فوراً گرفتار کئے جائیں

ملاکنڈ سخاکوٹ کے شھید سماجی کارکن محمد زادہ آگرہ کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کو فوراً گرفتار کئے جائیں اور اس کیس کے تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالے کئے جائیں ورنہ ہم اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے یہاں تک کہ ڈی ایچ کیو تک مظاہرے کئے جائیں
امن جرگہ مشران کے مطالبے

مردان واجد ہوتی سے
امن جرگہ کے صوبائی مشران سید کمال شاہ باچا، محمد ابراہیم ایڈووکیٹ اور دیگر مشران نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اورملاکنڈ ڈویژن کے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شھید محمد زادہ آگرہ کے اصل قاتلوں کو فوراً گرفتار کئے جائیں اور یہ کہ ملزمان کے ناموں کو اے سی ایل میں ڈال دیئے جائیں

انھوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ ملزموں کو گرفتار کر نے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں لہذا اس کیس کی انکوائری ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تا کہ اصل ملزمان تک رسائی یقینی بنایا جائیں
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو امدادی پیکج کے حوالےسے وعدہ کیا گیا تھا لیکن ابھی تک حکومت نے متاثرہ خاندان کو امدادی پیکج نہیں دیا

انھوں نے کہا کہ شھید سماجی کارکن اور امن جرگہ کے رہنما محمد زادہ آگرہ کے کیس میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالے کئے جائیں تا کہ اصل ملزمان تک رسائی حاصل کر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائیں اور یہ کہ احتجاجی مظاہرے پورے صوبے سمیت اسلام آباد تک وسعت دی جائے گی
یاد رہے کہ شھید محمد زادہ آگرہ وال کو امسال آٹھ نومبر کو نامعلوم افراد نے شھید کیا تھا۔ شھید محمد زادہ آگرہ وال نے منشیات فروشوں کے خلاف آواز بلند کیا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.