Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چارسدہ(سرکل شبقدر)شبقدر میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

*واجد ہوتی سے
چارسدہ(سرکل شبقدر)شبقدر میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام۔4عدد مارٹر گولے،2عدد گولے راکٹ لانچر اور 2 عدد کارٹج برآمد۔ ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کو اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ خواجہ وس خرکنئ میں بھاری مقدار میں بارودی مواد زمین میں چھپایا گیا ہے اور کسی بھی وقت کسی دہشتگردی منصوبے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اطلاع کے پیش نظر ڈی پی او چارسدہ آ صف بہادر خان نےڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان کو ریکوری کا ٹاسک حوالہ کیا گیا جنہوں نے افتخار خان ایس ایچ او خواجہ وس اور ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے خرکنئ علاقہ تھانہ خواجہ وس سے 4عدد مارٹر گولے،2عدد راکٹ لانچر کے گولے اور 2عدد کارٹج برآمد کرکےنامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.