Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان، سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی شہریوں کو اسلحہ کے نوک پر لوٹنے والے راہزن گینگ کے دو ملزمان گرفتار۔

مورخہ:11 دسمبر 2021
(خیبر پختونخوا پولیس ضلع مردان، آئی پی آر)

مردان، سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی شہریوں کو اسلحہ کے نوک پر لوٹنے والے راہزن گینگ کے دو ملزمان گرفتار۔
مال مسروقہ موبائل فون اور چھینی گئی نقد رقم 01لاکھ 80 ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل،اسلحہ پستول بھی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل میں راہزنی کی واردات کے رپورٹیں موصول ہو رہی تھی۔
ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عاشق حسین،اے ایس آئی صابر سلطان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دیکر راہزنی کی واردات میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپ دیا۔
جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے راہزن گروہ تک رسائی حاصل کرکے 02 ملزمان عمر سلیم ولد محمد نظر سکنہ شریف آباد مردان اور عارف ولد سرتاج سکنہ مزدور آباد تحت بھائی کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کرتے ہوئے ان کی نشاندہی پر چھینی گئی رقم ایک لاکھ 80 ہزار روپے نقد اور موبائل فون، واردات میں استعمال اسلحہ پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے۔
گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے جن سے مذید انکشافات بھی متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.