Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوہلو میں انسانیت کی بے حسی کا شرمناک واقعہ، والد نے بیٹی 2 لاکھ روپےکے عوض فروخت کر دی

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں انسانیت کی بے حسی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں والد نے  20  روز کی بیٹی 2 لاکھ روپےکے عوض فروخت کر دی۔ لیویز حکام کے مطابق ضلع کوہلو کے علاقےکنل کی ایک خاتون حانی بی بی نے درخواست جمع کرائی کہ اس کے شوہر مٹھاخان نے اس کی20 دن کی بیٹی نور بانو کو چھین کر ایک شخص زمان خان کو 2 لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیا ہے۔

خاتون کی درخواست پر لیویز نے کوہلو کے علاقے کنل میں کارروائی کر کے بچی خریدنے والے ملزم زمان خان اور بیٹی کو فروخت کرنےوا لے ملزم کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروا لیا۔ لیویز حکام نے بچی کو والدہ کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.