Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلدیاتی انتخابات: خیبرپختونخوا کے متعدد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

صوبے کے سب سے زیادہ حساس پولنگ اسٹیشنز پشاور میں ہیں

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کےبلدیاتی انتخابات کے لیے 9 ہزار 202 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 507 انتہائی حساس جبکہ 4 ہزار 168 حساس ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ای سی پی کا کہنا ہے کہ 2 ہزار 528 پولنگ اسٹیشن پر معمول کے مطابق ووٹنگ جاری رہنے کا امکان ہے۔

صوبے کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے جبکہ دیگراضلاع میں 16 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کی جائے گی۔ ای سی پی کی جاری کردہ تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے کے سب سے زیادہ حساس پولنگ اسٹیشنز پشاور میں ہیں، جہاں مجموعی طور پر ایک ہزار 248 پولنگ اسٹیشنز ہیں، جس میں سے 860 حساس اور 165 انتہائی حصہ ہیں، جبکہ 224 کو خطرے سے پاک قرار دیا گیا ہے۔  یہاں 558 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں 354 انتہائی حساس، 148 حساس ہیں جبکہ 58 پولنگ اسٹیشنز پر غیر معمولی حالات کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

علاوہ ازیں کے پی کے ضلع چار سدہ کے 425 پولنگ اسٹیشنز پر کسی قسم کی غیر معمولی صورتحال کو خدشہ نہیں ہے، جبکہ 307 کو حساس قرار دیا گیا ہے، یہاں مجموعی طور پر 732 پولنگ اسٹیشنز موجود ہیں۔

ای سی پی نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 297 ایسے پولنگ اسٹیشنز کی شناخت کی ہے جو حساس ہیں، جبکہ یہاں موجود 57 پولنگ اسٹیشنز نارمل ہیں، مذکورہ اضلاع میں 354 پولنگ اسٹیشنز موجود ہیں۔

تاہم، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں کوئی پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس نہیں ہے۔

مہمند قبائلی ضلع میں مجموعی طور پر 58 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں سے 58 بہت حساس اور 80 حساس ہیں، اور 57 پولنگ اسٹیشنز نارمل ہیں جبکہ ضلع مردان کے ایک ہزار 51 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے 241 انتہائی حساس اور 231 اسٹیشنز پر حالات معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔

ضلع صوابی میں مجموعی طور پر 762 پولنگ اسٹیشنز موجود ہیں جن میں سے 335 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 175 انتہائی حساس ہیں، یہاں 252 پولنگ اسٹیشن پر غیرمعمولی حالات کا کوئی خطرہ موجود نہیں جبکہ ضلع کوہاٹ کے 71 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں، 199 حساس اور 216 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، الیکشن کمیشن نے ضلع کرک کے193پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا ہے 91 حساس جبکہ 86 پولنگ اسٹیشنز کو غیر معمولی حالات سے پاک قرار دیا ہے۔

اسی طرح ہنگو کے 23 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 110 حساس اور 77 نارمل ہیں،ضلع بنو کے 208 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 178 حساس اور 135 پر غیر معمول حالات کو خطرہ موجود نہیں۔

ضلع لکی مروت کے 122 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 163 حساس اور 124 نارمل ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان کے 200 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 314 حساس اور 262 نارمل ہیں۔ ضلع ٹانک کے 60 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس،45 حساس اور 92 پر نارمل ہیں۔ ضلع ہری پور کے 278 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 219 حساس اور 97 پر حالات معمول پر رہنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع بونیر کے 251 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 120 حساس اور 25 نارمل ہیں۔ اسی طرح باجوڑ کے 110 پولنگ اسٹیشنزکو انتہائی حساس، 143 کو حساس اور 10 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 19 دسمبر کو صوبے کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 9 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر 77 ہزار افسران تعینات کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.