Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

طالبان کو براہ راست امداد کیلئے وعدے پورے کرنے ہوں گے: مشیر امریکی صدر

طالبان کا غیر ملکی امداد کے بغیر قومی بجٹ تیار کرنے کا دعویٰ

امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے مل کر افغانستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ براہ راست امداد کے لیے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے، انسانی ہمدردی اور امداد کے لیے پاکستانی حکومت بھی افغانستان کے لیے پریشان ہے۔

صدر جو بائیڈن کے میشر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری صورتحال پر پاکستان امریکا سے تعاون کا خواہش مند ہے۔

دوسری جانب طالبان  نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی غیر ملکی امداد کے  مالی سال 2022 کا قومی  بجٹ  تیار کرلیا ہے۔ فرانسیسی خبر ررساں ایجنسی  کے  مطابق افغان وزارت خزانہ کادعویٰ ہے کہ انہوں نے قومی بجٹ 2022 کا مسودہ دو دہائیوں میں پہلی بار غیر ملکی امداد کے بغیر  تیار کرلیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے بجٹ کا حجم نہیں بتایا لیکن ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا  یہ مسودہ شائع ہونے سے پہلے منظوری کے لیے کابینہ کے پاس جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ  ہم اس بجٹ کو  اپنی ملکی آمدنی سےتیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد غیر ملکی مالی امداد روک گئی تھی جبکہ  مغربی ملکوں نے طالبان کو  بیرون ملک موجود اربوں ڈالرز کے اثاثوں تک رسائی فراہم نہیں کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.