Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سوات میں شادیوں سے متعلق انوکھا فیصلہ

فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کا نمازہ جنازہ امام نہیں پڑھائیں گے

شادیوں پر غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے لیے سوات کے ایک گائوں کے مکینوں نے انوکھا فیصلہ کیا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب گھرانوں کے لیے بچوں کی شادیاں کرنا دشوار ہو گیا ہے  تو وہیں شادی پر زیادہ ڈشز اور  قیمتی گاڑیاں لا کر  دوسرے فریقین پر اپنی دھاک بٹھانے کی روایت بھی بہت تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔

شادی بیاہ کی تقریب میں غیر ضروری اخراجات کو  کم کرنے کے لیے سوات کے ایک گاؤں کے مکینوں  نے ایک منفرد اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت گاؤں کی عوام نے متفقہ طور پر بارات لانے والی گاڑیوں کی تعداد کو محدود اور مہمانوں کی تواضع کے طور پر صرف کھجور اور شربت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سوات کے گاؤں درشخیلہ کی عوام نے متفقہ طور پر بارات میں لائے جانے والی گاڑیوں اور مہمانوں کی تواضع کے لیے شربت کے انتخاب کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کا نمازہ جنازہ امام نہیں پڑھائیں گے۔

گاؤں درشخیلہ کے باسیوں نے اس فیصلے کو سراہا ہے جبکہ فیصلے کو دیگر  علاقوں میں پھیلانے  کے لیے مقامی مسجد کی ایک 3  رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فیصلے سے آگاہ رہ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.