Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیشنل ایکشن پلان کے تحت مردان پولیس کا سالانہ کرکردگی کے رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن۔

مورخہ: 02 جنوری 2021
(خیبر پختونخوا پولیس ضلع مردان، آئی پی آر)
نیشنل ایکشن پلان کے تحت مردان پولیس کا سالانہ کرکردگی کے رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن۔
بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات برآمد۔سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 2806مجرمان اشتہاریوں کے580سہولت کاروں سمیت41369مشتبہ افراد گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق سماج د شمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کی قلع قمع کیلئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی قیادت میں مردان پولیس نے سال2021 کے دوران انسدادی جرائم اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 2806مجرمان اشتہاریوں کے580سہولت کاروں کو گرفتار کیا جبکہ انسدادی کاروائیوں کے دوران 41369مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر چالان عدالت کیا گیا۔مختلف جرائم میں ملوث افرادکو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے478کلاشنکوف، 227کالاکوف،222رائفل،491بندوق،7551 پستول اور160303عدد مختلف بور کے کارتوس،02عدد ہینڈ گرنیڈ،50ڈائنامائٹ،404سفٹی فیوزسمیت 89ڈیٹو نیٹرز برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران1897کلو گرام سے زائد چرس،46کلو گرام سے زائد ہیروئین،18کلوگرام سے زائد افیون،811لیٹر شراب اور33609گرام آئس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر آپریشنز کے دوران ضلع بھر میں کرایہ دار ایکٹ کے تحت1228غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں جبکہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سمیت دیگرکاروباری مراکز اور اہم و حساس مقامات کی سیکورٹی آڈٹ کے دوران غیر تسلی بخش حفاظتی انتظامات پر438مقدمات درج کئے گئے،اسی طرح سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث 1468ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے مرتکب افراد،13افراد کو3MPO/16MPOکے تحت،07افراد کو سود ایکٹ کے تحت اور226لینڈ مافیا میں ملوث عناصر کو پابند سلاسل کیا گیا۔
ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ ضلع مردان میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں،غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد اپنا قبلہ درست کر لیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیگی جبکہ معززین علاقہ کو عزت اور تحفظ فراہم کیا جائیگا۔نوجوان نسل کو صحت مند اور منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.