Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان: بارشوں سے ساحلی علاقے زیر آب آ گئے

محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کی نئی وارننگ جاری کردی

بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سے ساحلی علاقے زیر آب آگئے۔  گوادر، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور کیچ میں نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ گوادر میں سڑکیں، گلیاں اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔

گوادرمیں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے سے بارش اورسیوریج کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ بارش کے بعد آنکاڑہ، شادی کور، سوڑ ڈیم، بیلار اورڈوسی ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ چمن شہر اور مضافات میں بھی طوفانی بارش نے تباہی مچادی، بارش کےباعث رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئیں۔

بلوچستان میں آج شام سے مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے  جس کے باعث موسلادھاربارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کی نئی وارننگ جاری کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.