Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز  انتقال کرگئے۔ رشید ناز کے انتقال کی اطلاع ان کی بہو اور اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی، انہوں نے بتایا کہ  رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔

مدیحہ رضوی نے لکھا کہ ’ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں۔‘ ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر اداکار حسن نعمان کو بھی ٹیگ کیا۔

رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ رشید ناز  نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز 1971 میں پشتو ڈرامے سے کیا۔ انہوں نے  متعدد پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔

 ان کا پہلا اردو ڈرامہ ’ایک تھا گاؤں‘ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ’ناموس‘ تھا۔ رشید ناز نے 1988 میں اپنی پہلی پشتو فلم ’زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.