Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور ھائی کورٹ نےایگریکلچر یونیورسٹی کے پروفیسرز کے ماھانہ تنخوا سے 25% ٹیکس کٹوتی روک دی.

واجد ہوتی سے۔
پشاور ھائی کورٹ نےایگریکلچر یونیورسٹی کے پروفیسرز کے ماھانہ تنخوا سے 25% ٹیکس کٹوتی روک دی.تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ اور FBR کے خلاف ممتاز قانوندان سید عزیزالدین کاکاخیل نے ایگریکلچر یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر اور چیئرمین پلانٹ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان اور ایگریکلچر یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اورپلانٹ پیتھالوجی کےپروفیسر ڈاکٹر میاں سرتاج عالم کاکاخیل کی طرف سے پشاور ہائی کورٹ میں دائررٹ پٹیشن پر آج ڈویژنل بنچ پر مشتمل جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کی عدالت میں سماعت ھوئ جس میں ایگریکلر یونیورسٹی کے وائس چانسلر,ڈائریکٹر فنانس, رجسٹرار, کمشنر اورچیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ھے،رٹ پٹیشن میں سید عزیزالدین کاکاخیل ایڈوکیٹ ھائ کورٹ نے بنچ کو دلائل دیتے ھوے کہا کہ قانون کے مطابق تمام اساتذہ کو ماھانہ تنخواہ میں 25% ٹیکس کٹوتی سے استسناء دی ھے مگر یونیورسٹی حکام FBR کی ایماء پر ٹیکس کٹوتی کرھاھے جو ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ھورھی ھے.فاضل بنچ نے یونیورسٹی اساتڈہ کےتنخواہ سے 25% ٹیکس کٹوتی کو روکتے ھوے یونیورسٹی اور FBF حکام سے آئندہ سماعت کے لئے جواب طلب کردی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.