Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لوند خوڑ میں سرچ آپریشن، جرائم پیشہ و سہولت کار گرفتار۔

مورخہ: 17 جنوری 2022

لوند خوڑ میں سرچ آپریشن، جرائم پیشہ و سہولت کار گرفتار۔
اسلحہ برآمد، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہے گی، ڈی ایس پی روخان زیب

مردان( ) ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل روخان زیب خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او لوند خوڑ ولایت شاہ خان کی قیادت میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ جرائم پیشہ افراد کے قبضے سے 07 پستول معہ 50 کارتوس برآمد، 03 سہولت کار اور 03 افراد کے خلاف انسدادی کارروائی جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 04 افراد سمیت سنگین مقدمہ میں مطلوب ایک مجرم اشتہاری بھی گرفتار کیا گیا۔ ڈی ایس پی روخان زیب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہے گی۔ تخت بھائی سرکل میں جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں جرائم پیشہ افراد راہ راست پر آجائے یا علاقہ بدر ہوجائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.