Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد: ضلع کچہری کے 15 ججز اور 50 سے زائد اہلکار کورونا کا شکار

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد کے قریب پہنچ گئی

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے۔ عدالتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا وبا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئی ہیں اور متاثرہ عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی 7678 کیسز اور 23 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کراچی میں کورونا کیسز  میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 50 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز شہر میں 6 ہزار 760 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 149 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 47.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 17.27 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.