Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کراچی میں جمعرات سے دوبارہ سردی بڑھنے کی پیش گوئی

کراچی میں جمعرات سے بلوچستان کی شمالی ہوائیں چلنے کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات سے دوبارہ سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات سے بلوچستان کی شمالی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے شہرمیں معمولی سردی یا خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ موسم میں تبدیلی کسی نئے سسٹم کے باعث نہیں ہوگی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 12اورزیادہ سے زیادہ 28ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.