Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ،باب دوستی دوسرے روز بھی بند

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحد پر پاکستان نے سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کردیا۔ فورسز ہائی الرٹ کردی گئی ہیں، باب دوستی بھی دوسرے روز بند ہے۔
پاک افغان سرحد پر گزشتہ روز فائرنگ کے کے بعد باب دوستی آج دوسرے روز بھی بند ہے ۔ باڈر پر درپیش مسائل کی حل کیلئے فلیگ میٹینگ ہوئی تھی۔ جو بے نتیجہ اختتام پزیر ہوگئی تھی۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے کلی شیخ لال محمد کے مقام پر باڑ کو اکھاڑنے کی کوشش کی تھی۔ پاکستانی فورسز نے انہیں للکارا ، اور انہیں باڑ اکھاڑنے سے منع کیا۔ تاہم دوسری جانب سے پاکستانی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی۔ پھر دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد باب دوستی کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.