Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکہ کو تگنی کا ناچ نچانے اور اپنا ایک بھی نشان نہ چھوڑنے والے سراج الدین حقانی پہلی بار سامنے آگئے

امریکہ سراج الدین حقانی کا ٹھکانہ تو درکنار ایک تصویر بھی حاصل نہ کرسکا

کابل(بین الاقوامی میڈیا) امریکہ کو تگنی کا ناچ نچانے اور اپنا ایک بھی نشان نہ چھوڑنے والے سراج الدین حقانی پہلی بار سامنے آگئے۔
امریکہ کو انتہائی مطلوب سراج الدین حقانی کا ٹھکانہ تو درکنار تصویر تک نہ مل سکی ۔ اب پہلی بار طالبان رہنماء اور وزیر داخلہ طالبان حکومت خود براہ راست ٹی وی پر آگئے ۔ طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سراج الدین حقانی کو وزیر داخلہ بنایا گیا تھا ۔
امریکہ کی بڑی بڑی ایجنسیز بھی سراج حقانی کا سراغ نہ لگا سکیں۔ اس کی بنیادی وجہ سراج الدین حقانی کی کوئی تصویر نہ ہونا تھی۔ ان کی ایک ہی تصویر دستیاب تھی جس میں ان کا چہرہ آدھے سے زیادہ چادر سے ڈھکا ہوا تھا۔ افغانستان میں طالبان کی فتح بھی سراج الدین حقانی
کی جنگی مہارت کا نتیجہ تھی۔

سراج حقانی کی ایک ہی تصویر دستیاب تھی جس میں ان کا چہرہ آدھے سے زیادہ چادر سے ڈھکا ہوا تھا
سراج حقانی کی ایک ہی تصویر دستیاب تھی جس میں ان کا چہرہ آدھے سے زیادہ چادر سے ڈھکا ہوا تھا

وزیر داخلہ بننے کے بعد سراج الدین حقانی کافی متحریک رہے ہیں ۔ درجنوں سرکاری تقریبات میں بھی شرکت کی ہے ۔ تاہم ان کے آتے ہی کیمرے بند کرادیئے جاتے تھے ۔ کسی کو موبائل سے بھی تصویر لینے کی اجازت نہیں تھی۔
آج کابل میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں سراج الدین حقانی نے شرکت کی ۔ تاہم پہلی بار سراج حقانی کے خطاب کے موقع پر میڈیا کو اُن کی کوریج کرنے کی اجازت دی گئی ۔ سراج الدین حقانی کا خطاب پہلی بار براہ راست نشریات میں دکھایا بھی گیا۔
اپنے خطاب میں سراج الدین حقانی کا کہنا تھا کہ دہائیوں پر مشتمل ہماری جدوجہد اور واحد آرزو کا مقصد اسلامی نظام کا قیام رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.