Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سندھ کے مختلف اضلاع میں جانوروں میں لمپی وائرس بڑھنے لگا

پنجاب میں لمپی وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

کراچی(نعمت زادہ) سندھ کے مختلف اضلاع میں جانوروں میں لمپی وائرس بڑھنے لگا۔ پالتو مویشیوں کی جلدی بیماری سے گلا بان پریشان ہوگئے ۔ سندھ میں ابھی تک ویکسین فراہم نہ کی جاسکی ۔

مویشیوں کی جلدی بیماری لمپی اسکن کی روک تھام کیلئے سندھ میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ابھی تک اس بیماری سے سینکڑوں جانور متاثر ہوچکے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فی الحال یہ بیماری پنجاب میں نہیں پہنچی ۔ تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے ویکسین تیار کرلی گئی ہے ۔ دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے مویشی منڈیوں پر پابندی کے فیصلے خلاف میٹ مرچنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن احتجاج کیا ہے ۔ عبدالمجید قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ فیصلہ واپس لے اور صحت مند جانوروں کی نقل وحمل کی اجازت دے ۔

عبدالمجید قریشی سمیت دیگر نے کہا کہ مویشیوں میں جلدی بیماری لمپی اسکن کی وبا سے گوشت فروشوں کا کاروبار بحران کا شکار ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں یومیہ3سے5ہزار جانور گوشت کیلئے لائے جاتے ہیں۔ مویشی منڈیوں پر پابندی سے گوشت کی سپلائی متاثر ہوگی ۔ منڈیوں پر پابندی کے فیصلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ گوشت کی فروخت متاثر ہورہی ہے ۔ کراچی کو گوشت کی ترسیل جاری رکھنے کے لیے شہر کے داخلی راستوں پر مویشیوں کا معائنہ کرکے صحت مند جانوروں کو شہر میں آنے کی اجازت دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.