Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور کے باسیوں کےلئے خوشخبری!! بی آر ٹی کے مزید پانچ فیڈر روٹس کی منظوری

پشاور(گل حیان) پشاور کے باسیوں کیلئے ایک اور خوشخبری۔ پشاور اور گردونواح کے لوگوں کی سہولت کیلئے بی آر ٹی کے مزید پانچ فیڈر روٹس کی منظوری دیدی گئی ۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اربن موبیلٹی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ بی آر ٹی کے نئے فیڈر روٹس میں ورسک روڈ، خیبر روڈ، ریگی ماڈل ٹاؤن، حیات آباد فیز 1اور پبی بازار شامل ہیں۔ ان فیڈر روٹس کیلئے86نئی بسوں کی خریداری کیلئے آڈرز جاری کئے گئے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اربن موبیلٹی اتھارٹی کا اجلاس
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اربن موبیلٹی اتھارٹی کا اجلاس

زو بائی سائیکل استعمال کرنے والوں کیلئے بھی بڑی خوشخبری۔ زو بائیسکل کی سکیورٹی فیس تین ہزار روپے سے کم کرکے ایک ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ زو بائیسکل کے کرایوں میں بھی کمی کرنے کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے ۔ محمود خان نے ہدایت کی کہ اس سال جون تک بی آر ٹی کے تمام فیڈر روٹس کو فعال بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے اور محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں۔
محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ بی آر ٹی کو مزید علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔
وزیر اعلی نے کہاکہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے بی آر ٹی کی مزید علاقوں تک توسیع ضروری ہے۔ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے درکار مالی وسائل فراہم کرے گی۔ محمود خان نے کہا کہ بی آر ٹی پبلک ٹرانسپورٹ کا بہترین منصوبہ ہے۔ اس کا فائدہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو پہنچایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.