Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان کے شہرمزار شریف میں2بم دھماکے،9افراد ہلاک اور13زخمی ہوگئے

دھماکے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں ہوئے

مزار شریف( افغان میڈیا) افغانستان کے شہرمزار شریف میں2بم دھماکوں میں9افراد ہلاک اور13زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکوں میں 2 مسافروینوں کونشانہ بنایا گیا۔
طالبان پولیس چیف کے ترجمان آصف وزیرکا کہنا ہے کہ دھماکوں میں بظاہراہل تشیع افراد کونشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکوں کی جگہ کوگھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
کچھ روز قبل مزار شریف کی مسجد میں دھماکے میں12نمازی جاں بحق ہوگئے تھے ۔ گزشتہ ہفتے قندوز کی مسجد میں دھماکے میں36افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.