Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی وزارت حج اورعمرہ نے رواں سال حج کیلئے عمر کی حد کا اعلان

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج اورعمرہ نے رواں سال حج کیلئے عمر کی حد کا اعلان کردیا۔
منسٹری آف حج اینڈ عمرہ کی جانب سے ٹویٹر پر ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے ۔ مراسلے میں حج کیلئے عائد کی گئی شرائط واضح کی گئی ہیں ۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 65برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔عازمین حج کوکورونا ویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہوگا۔
غیرملکی عازمین کو روانگی سے 72گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی۔عازمین کو مناسک حج ادا کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال دنیابھر سے عازمین حج کی تعداد10لاکھ تک ہوگی۔ یہ تعداد اسلامی ممالک کو دیے گئے کوٹے کے مطابق ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.