Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں، امریکہ

پروپیگنڈے اورجھوٹ کو تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، نیڈ پرائس

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔
پریس بریفنگ میں نیڈ پرائس نے کہا کہ پروپیگنڈے اورجھوٹ کو تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی نئے پاکستانی ہم منصب سے 6مئی کو گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی۔
نیڈ پرائس نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بلاول کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی تعلقات، تجارت ، سرمایہ کاری سے متعلق تعاون پر بھی زور دیا۔ وزیر خارجہ ٹونی بلنکن اور بلاول میں توانائی، صحت اور تعلیم سے متعلق امورپر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعلقات ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.