Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 17افراد جاں بحق

زخمی ہونیوالے 6 افراد تشویشناک حالت میں حیدر آباد منتقل

کوٹری(نمائندہ خصوصی) انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم۔ حادثے میں 17افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ حادثے میں18افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق لائے گئے زخمیوں میں 12 مزید افرادجاں کی بازی ہار گئے ۔ جس کے بعد حادثے میں ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد17 ہوگئی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال میں لائے گئے دیگر 6 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔جنہیں حیدرآباد کے سول ہسپتال منتقل کیا گیاہے ۔
دوسری جانب مسافر وین میں سوار جاں بحق افراد مزدور پیشہ تھے ۔ جو مزدوری کیلئے نوشہرو فیروز سے کراچی جا رہے تھے۔ ٹرک سیہون کی طرف جا رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.