Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلدیاتی قانون کی منظوری :سندھ میں بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ

کراچی(زمل خان) نئے بلدیاتی قانون کی منظوری سمیت سیاسی جماعتوں کے دیگر تحفظات کے باعث سندھ میں بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن موخر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جس کا سبب سیاسی جماعتوں کے تحفظات، موسمی حالات،سکیورٹی مسائل ہو سکتے ہیں۔ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ26جون کو جبکہ دوسرے مرحلے کیلئے24جولائی کیلئے شیڈول ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی سینئر ارکان اسمبلی۔ کابینہ ارکان نے بھی پارٹی قیادت کو بلدیاتی الیکشن موخر کرانے کی تجویز دی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی بھی نئے بلدیاتی قانون کی منظوری تک بلدیاتی انتخابات کا التوا چاہتی ہے ۔ جبکہ ایم کیو ایم، جماعت اسلامی متنازع حلقہ بندیوں، پرانی ووٹر لسٹوں کی درستگی تک بلدیاتی الیکشن رکوانے کی درخواست کر رہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی آرا ہے کہ سندھ کے 14اضلاع میں شدید گرمی کی لہر ہے، انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا کابینہ اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد بلدیاتی الیکشن موخر کرانے سے متعلق درخواست الیکشن کمیشن کو دینے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.