Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

برطانیہ میں منکی پوکس نامی نئی وبا پھوٹ پڑی

لندن میں دو افراد میں منکی پوکس نامی بیماری تصدیق

لندن(بین الاقوامی میڈیا) برطانیہ میں منکی پوکس نامی نئی وبا پھوٹ پڑی۔ برطانیہ محکمہ صحت نے دو کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔
برطانوی دارالحکومت لندن میں دو افراد میں منکی پوکس نامی بیماری تصدیق ہوئی ہے۔ جو حال ہی میں افریقی ملک نائجیریا سے انگلینڈ پہنچے تھے۔
دونوں متاثرہ شخص ایک ہی گھر میں مقیم ہیں۔ جن میں سے ایک شخص کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ دوسرے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن چیچک کی طرح ہوتے ہیں۔ جو معمولی بیماری کا باعث بنتے ہیں ۔ متاثرہ افراد کچھ ہفتوں میں صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ وبا نائیجریا میں پھیل چکی ہے۔ جہاں تب سینکڑوں افراد بچوں سمیت اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.