Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے2سکھ تاجروں کو قتل کر دیا

پشاور(وحید الرحمن خلیل) پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے2سکھ تاجروں کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ پشاور کے علاقے سربند میں ہوا۔ جہاں دونوں تاجروں کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا ۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

سکھ تاجروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع جاری ہے۔پولیس کی جانب سے وقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں ۔ تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔
دوسری جانب دو سکھ تاجروں کے قتل کے واقعے کے بعد سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج ہے ۔ تاجروں کی جانب سے بھی سکھ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجاً دکانیں بند کی گئیں ۔ سکھ کمیونٹی کے ارکان نے پشاور میں اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

احتجاج کے دوران متعدد شاہراہیں بند کردی گئیں ۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کا سامنا بھی رہا ۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

 

ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت صوبائی وزراء کی جانب سے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ ملزمان ہر صورت اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.