Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بیرسٹر محمد علی سیف سکھ برادری سے تعزیت کے لیے پہنچ گئے

پشاور(وقاص شاہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف سکھ برادری سے تعزیت کے لیے پہنچ گئے ۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے محلہ جوگن شاہ میں مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ بیرسٹر سیف مرحومین کلجیت سنگھ اور رنجیت سنگھ کے اہلخانہ سے بھی ملے ۔ بیرسٹر سیف نے تعزیت کے بعد گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ کا دورہ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں دو سکھ تاجروں کو قتل کردیا گیا
گزشتہ روز بھٹہ تل بازار پشاور میں دہشت گردوں نے دو سکھ دکانداروں پر حملہ کیا تھا ۔ شرپسند عناصر کو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔ بیرسٹر سیف وزیراعلی خیبرپختونخوا نے شرپسندوں کو جلد از جلد پکڑنے کی احکامات جاری کئے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے بھی اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ بیرسٹر سیف دین اسلام تمام اقلیتی برادریوں کی تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.