Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سیکیورٹی اداروں نے چینی قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے تیار خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا

تربت(جابر شاہ) سیکیورٹی اداروں نے چینی قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے تیار خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تربت سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن کیا۔ اس دوران خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار خاتون کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے مجید بریگیڈ سے ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے تیار خود کش بمبار خاتون سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانا جاہتی تھی ۔ گرفتار خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لیے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی دھماکے میں چینی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں چین کے اساتذہ کو لے جانے والی وین کو خودکش بمبار نے دھماکے سے اڑادیا۔ جس کے نتیجے میں تین چینی باشندے اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔
واقعے کی بعد تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خود کش بمبار شاری بلوچ نامی خاتون تھی۔ بم دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں ۔ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں خودکش بمبار خاتون کے شوہر کے قریبی دوست بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.