Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشننگ کیمپ کا آغاز ہو گیا

لاہور(زمل خان) نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشننگ کیمپ کا آغاز ہو گیا۔ کیمپ کے ابتدائی روز تعارفی سیشن میں کوچز نے کھلاڑیوں کو لیکچرز دیئے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کھلاڑیوں کو کیمپ کے مقصد سے آگاہ کیا۔ سابق کرکٹر مشتاق احمد نے بھی تعارفی سیشن میں خصوصی شرکت کی۔
فخرزمان، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر کھلاڑیوں نے بھی آج کیمپ جوائن کرلیا ہے ۔ کپتان بابر اعظم بیرون ملک مصروفیات اور زاہد محمود والدہ کی وفات کے باعث جمعہ کو کیمپ جوائن کریں گے۔ کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.