Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

انڈونیشیا میں بس حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

مغربی جاوا(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں سیاحوں کی بس کھمبے سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کے مغربی جاوا کے شہر میں سیاحوں سے بھری بس کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور 12سے زائد زخمی ہوگئے ۔
حادثہ ملک کے دوسرے بڑے شہر سورابایا کو ضلع موجو موجوکرٹو سے ملانے والی سڑک پر پیش آیا ۔ بس میں ڈرائیور اور عملے کے ایک رکن سمیت31مسافر سوار تھے۔
مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرین کا تعلق سورابایا کے قریبی گاؤں بینوو سے تھا۔ جو کہ وسطی جاوا میں تقریبا 400کلومیٹر دور مشہور سیاحتی مقام پر تعطیلات گزار کر گھر واپس جا رہے تھے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح جب حادثہ پیش آیا تو موسم اور ٹریفک دونوں صاف تھے ۔ تاہم ڈرائیور کی غفلت کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
انڈونیشیا میں جان لیوا ٹریفک حادثات عام ہیں۔ یہاں گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال اور سڑک کے قوانین کو معمول کے مطابق نظر انداز کیا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ بھی مغربی پاپوا صوبے میں کان کنوں کو لے جانے والا ٹرک ایک پہاڑ سے جاٹکرایا تھا ۔ جس کے نتیجے میں16افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.