Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینیگال کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی سے 11نومولود بچے ہلاک

ڈاکار(ویب ڈیسک) سینیگال کے دارلاحکومت کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی سے 11نومولود بچے دم توڑ گئے ۔
افسوسناک واقعہ مغربی افریقہ کے ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں پیش آیا۔ شہر کے مرکز سے تقریبا 120کلومیٹر مشرق میں واقع قصبے Tivaouaneکے ہسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ لگنے سے 11نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہسپتال میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

سینیگال کے صدر میکی سال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہلاک بچوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیاہے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

سینیگال میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں ہسپتال میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ان واقعات میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.