Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی کردی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت 30مئی کو ختم ہوگئی تھی ۔ جس کے بعد اب یہ جنگ بندی غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کابل میں پاکستانی وفداورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے بعد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق 18 مئی کو ہوا تھا۔
افغانستان کے نائب وزیراطلاعات و ثقافت و طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مذاکرات کی تصدیق کی ہے ۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہا تھا کہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات ہوئے۔
پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے بعد حکومت پاکستان نے 30قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.