Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹی ٹی پی سے مذاکرات، پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا

کابل(وقاص شاہ) بیرسٹر محمد علی سیف کی قیادت میں سینیٹر اور ایم این ایز کا اعلیٰ سطحی وفد ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیلئے کابل پہنچ گیا۔
بیرسٹر محمد علی سیف کی قیادت میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز ، ایم این ایز ، سابق گورنر شوکت اللہ اور دیگر رہنما ٹی ٹی پی سے مذاکرات کریں گے ۔
وفد خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور سے کابل کے لئے روانہ ہوا۔ مذاکرات کا اہتمام امارات اسلامی افغانستان نے کیا ہے ۔ ان مذاکرات میں ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت بھی شرکت کرے گی ۔ مذاکراتی وفد جمعے کو واپس آئیگا۔
قبائلی جرگے کے رکن شوکت اللہ خان نے بتایا کہ قبائلی روایات کی نظر میں جرگے کا اہم کردار ہے۔ جس کا دونوں طرف سے احترام کیا جاتا ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ ہماری کوششیں نتیجہ خیز ہوں گی۔
شوکت اللہ خان نے کہا کہ50سے زائد افراد اس جرگے کا حصہ ہیں۔ جس میں ایک وفاقی وزیر، خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندگان اور قبائلی عمائدین شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.