Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سندھ میں زرعی پانی کی کمی 53 فیصد تک پہنچ گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے بیراجوں میں پانی کی شدید قلت دوبارہ ہونے سے صورتحال پھر تشویش ناک ہوگئی ہے۔ترجمان بیراجز نے بتایا کہ سندھ میں زرعی پانی کی کمی 53 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
سکھر اور گڈو بیراج پر 48گھنٹوں کے دوران 8-8ہزار کیوسک پانی کم ہوگیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ سکھر بیراج پر 50ہزار کیوسک سے پانی کم ہوکر 42ہزار کیوسک پانی رہ گیا ہے۔ گڈو بیراج پر61ہزار کیوسک سے پانی کم ہوکر 53ہزار کیوسک پانی رہ گیا ہے۔
ترجمان بیراجز کے مطابق گڈو بیراج سے نکلنے والی رینی کینال اور بیگاری کینال2ماہ سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود تاحال بند ہیں۔
سندھ کے بیراجوں میں پانی کی کمی کے باعث چاول، کپاس، گنے، مکئی سمیت دیگر فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں اور کاشت کار پریشان ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.