Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سندھ حکومت آئندہ مالی سال 2022-23 کیلئے بجٹ پیش کردیا گیا

کراچی( ویب ڈیسک) سندھ حکومت کا آئندہ مالی سال 2022-23 کیلئے بجٹ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے پیش کیا ۔
سندھ کابینہ نے 1.71ٹریلین روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کرلیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ غریبوں کا بجٹ ہے ۔اس بجٹ میں سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت نے صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کیلئے مراعات کا اعلان کردیا۔ سندھ کابینہ کی آئی ٹی سیکٹر پرجی ایس ٹی آن سروسز کم کرکے3فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
لاڑکانہ میں جدید ہسپتال کی تعمیر سندھ بجٹ میں شامل کی گئی ہے۔ شکارپور میں این آئی سی وی ڈی یونٹ کا قیام سندھ بجٹ میں شامل ہے ۔ عباسی شہید ہسپتال کراچی کا توسیع ومرمت کا منصوبہ بھی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی کی سکیم سندھ بجٹ میں شامل ہے ۔ ریسکیو 1122کو ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک توسیع دی جائے گی۔
صوبے کے بجٹ میں گردے و جگر کی مفت پیوندکاری کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ خصوصی افراد اور معمر افراد کو مراعات دی جائیں گی۔
امراض قلب کے تمام پیچیدہ اورمہنگے علاج کی مفت سہولیات کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔ کم ازکم تنخواہ 25ہزار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ غیر ملکی امداد سے کراچی میں41ارب روپے کے منصوبوں پر کام ہوگا ۔ سندھ حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کراچی کیلئے 70سے زائد سکیمز شامل کی گئی ہے۔
سندھ حکومت کا آئندہ مالی سال میں 23کرائم سین یونٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رواں مالی سال میں 13کرائم سین یونٹس خریدے گئے۔
آئندہ مالی سال کے دوران پولیس،امن عامہ اور داخلہ کا بجٹ119ارب روپے سے بڑھا کر124 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ملازمین کی تنخواہوں،پینشن،مراعات،پیٹرول سمیت دیگراخراجات کیلئے1200ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں15فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ الیکشن کے باعث اشتہارات کا بجٹ 4ارب سے بڑھا کر8ارب روپے رکھا گیا ہے۔
کراچی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے30ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تعلیم کیلئے326ارب روپے، صحت کیلئے 220ارب روپے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔
صوبے میں امن وامان کیلئے132ارب روپے جبکہ سندھ پولیس کیلئے115ارب روپے مختص کئے گئے۔
توانائی کیلئے33ارب روپے، زراعت کیلئے24ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ شاہراہوں اور دیگر تعمیرات کیلئے100ارب روپے مختص کیے گئے۔
ادارہ برائے امراض قلب کیلئے12.5ارب روپے، پی پی ایچ آئی کیلئے11.48ارب روپے رکھے گئے۔
ایس آئی یوٹی کی رقم7ارب روپے سے بڑھا کر10ارب روپے کردیا گیا ہے ۔ گمبٹ ہسپتال کیلئے 6 ارب روپے رکھے گئے۔سیف سٹی پروجیکٹ کیلئے29ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.