بنگلہ دیشی خاتون کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کےلئے سکردو پہنچ گئیں
سکردو( مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیشی خاتون کوہ پیما واصفہ نذرین رواں سال کے ٹو سر کرنے کیلئے پر امید ہیں۔
واصفہ نذرین سات براعظم کی سات بلند ترین چوٹیاں پہلے ہی سرکرچکی ہیں۔ سمٹ کی کامیابی کی صورت میں واصفہ کے ٹو سر کرنے والی پہلی بنگلا دیشی ہوں گی۔
بنگلا دیشی خاتون کوہ پیما اسکردو پہنچ چکی ہیں۔ موسم سے ہم آہنگی کیلئے واصفہ نذرین پہلے براڈ پیک کو سر کریں گی۔بنگلا دیشی کوہ پیما، مشہور نیپالی مانٹینیئر منگما جی کی ٹیم کا حصہ ہیں۔