Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، 2ہزار سے زائد مردہ مرغیوں برآمد

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے 2ہزار سے زائد مردہ مرغیوں کو برآمد کرلیا ۔ کارروائی چارسدہ روڈ پر کی گئی ۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی طرف سے مضر صحت اشیائے خورد و نوش کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ۔
باچا خان چوک کے قریب کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد کی گئی ہیں ۔ چارسدہ روڈ پر چھاپے کے دوران ایک دکان سے2ہزار سے زائد مردہ مرغیوں کو برآمد کیا گیا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیوں کو ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کیلئے تیار کیا جارہا تھا۔ چھاپے میں ملزمان کو مردہ مرغیاں صاف کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔
چھاپے کے دوران مرغیاں برآمد ہونے پر دکان کو سیل کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران مالکان جائے وقوع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.