Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان میں 6.1شدت کے زلزلے سے280افراد جاں بحق اورایک ہزار سے زائد زخمی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں 6.1شدت کے زلزلے سے 280افراد جاں بحق اورایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں افغان حکام نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 280افراد کی اموات کی تصدیق کردی۔ زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی ۔ جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق100سے افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے27میل دور تھا۔ اس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔
زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.