Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی افریقی شہر ایسٹ لندن کے کلب میں 21نوجوان پراسرار طور پر ہلاک

ایسٹ لندن(بین الاقوامی میڈیا) جنوبی افریقی شہر ایسٹ لندن کے کلب میں 21نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات ہیں کہ مرنے والے نوجوانوں کی عمریں 13 سے 17 برس کے درمیان ہیں۔ مردہ نوجوانوں میں9لڑکیاں اور 12لڑکے شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے کچھ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ہفتے کی رات اپنے ہائی اسکول کے امتحانات کے اختتام کا جشن منا رہے تھے۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے ان کی موت نائٹ کلب میں ہونے والی بھگدڑ کی وجہ سے ہوئی ہو۔ لیکن فی الحال موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے ۔ لاشوں پر کسی قسم کے زخم کا نشان نہیں دیکھا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ ایک ایسا سانحہ ہے جو معمہ بن گیا ہے ۔ واقعے کے بعد ایسٹ لندن کی انتظامیہ سمیت ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہی موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.