Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اے پی ایس میں بچنے والے احمد نواز نے آکسفورڈ یونین کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

آکسفورڈ(سوشل میڈیا) سانحہ آرمی پبلک اسکول میں بچ جانے والے طالبعلم احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈبیٹنگ سوسائٹی آکسفورڈ یونین کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ۔
احمد نواز نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ وہ بے حد خوش ہیں کہ آج انہوں نے آکسفورڈ یونین کے صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

ٹویٹر بیان میں احمد نواز نے کہا کہ بطور صدر اپنے دور میں اس بات کا منتظر ہوں کہ سب سے اہم مسائل پرعالمی رہنماؤں کے مذاکرے کراؤں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنی بھرپور کوشش کریں گے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو با اختیار بنائیں اور آزادی اظہار کو برقرار رکھیں۔
اپنی ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔
یاد رہے کہ احمد نواز مارچ 2022کے ابتدائی دنوں میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈبیٹنگ سوسائٹی آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔ اب انہوں نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.