Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور ہائیکورٹ نے محمود خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
وزیراعلی محمود خان کی جانب سے آئندہ لانگ مارچ میں پولیس فورس استعمال سے متعلق بیان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلی محمود خان نے وکلا کنونشن میں فورس استعمال کرنے کا دعوی کیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ فورس وزیراعلی کی ذاتی نہیں۔ امن وامان قائم کرنے اورشہریوں کے تحفظ کیلئے ہے۔ محمود خان کو وزیراعلی کے منصب کیلئے نا اہل قرار دیا جائے۔
دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعلی کے معاون خصوصی نے اگلے دن اس بات کی وضاحت کی تھی ۔ ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔عدالت نے وزیراعلی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی محمود خان نے وکلا کنونشن میں خطاب کے دوران متنازعہ بیان دیا تھا۔ محمود خان نے کہا تھا کہ عمران خان دوبارہ لانگ مارچ کا حکم دے تو خیبرپختونخوا کی فورس استعمال کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.