Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کے پی کابینہ نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

پشاور(وحید الرحمن ) وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا کو کابینہ اجلاس پر بریفنگ دی ہے ۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ دیر میں سکول کی دیوار گرنے کا افسوس ناک واقع پیش آیا تھا۔ واقعہ میں ملوث اور ذمہ دار شخص پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
دیوار گرنے سے جان بحق بچی کے لواحقین کو 10 لاکھ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے رقم امداد کے طور پر دی جائیگی ۔ سکول کا نام بھی شہید بچی جویرہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دیدی ہے ۔57ہزار 579اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ کچھ اساتذہ بھرتی ہوئے ہیں اور کچھ کی بھرتیاں بہت جلد کی جائینگی۔
انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی سرکاری اور نیم سرکاری 42اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھتی ہے۔ آلودگی اور روٹ پرمٹ سرٹیفکیٹ، فروٹ منڈی لائسنس اور دوسری چیزوں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری بھی آر ٹی آئی کو دی گئی ہے ۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ دریاؤں سے مائننگ کے حوالے سے مائننگ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ بیرسٹر سیف نے بتایا کہ ترامیم کے تحت5سے 10لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا اور متعلقہ کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔
پشاور کے حلقے این اے 3میں واقع 12ٹیوب ویلز کو ڈبلیو ایس ایس پی کو دینے کی منظوری دے دی ہے ۔ بیرسٹر سیف نے بتایا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے سیکرٹری کو چیک پوسٹیں قائم کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.